جنوری 15, 2025

علامہ راجہ ناصر عباس نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

سیاسیات- ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز تھا۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے، اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ پر این اے37 کرم سے انجنیئر حمید حسین ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 5 =