دسمبر 29, 2024

شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کاروائی کی منظوری دے دی

سیاسیات-چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی۔

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی لیڈرشپ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نے اس ضمن میں ضروری اقدامات کے لیے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران سیٹ اپ کے لیے عمران خان کل وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے ملاقات کریں اور مذکورہ ملاقات کل زمان پارک میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگران سیٹ اپ کے لئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویزالہی کو نگران سیٹ اپ کے لیے نام دیں گے، عمران خان نے عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر پارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لیے گئے، تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کرکے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوگیا، صدر مملکت عارف علوی بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 19 =