جنوری 15, 2025

سعودی ولی عہد سے آرمی چیف کی ملاقات

سیاسیات- آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامدالرویلی اور نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العطیبی سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سعودی قیادت سے علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، سعودی قیادت سے سکیورٹی تعاون سمیت دلچسپی کے وسیع تر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا سعودی عرب اورپاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کیلئے حمایت اورگرمجوشی کے جذبات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 10 =