جنوری 12, 2025

سعد رضوی کے این اے 50 اٹک سے کاغذات نامزدگی منظور

سیاسیات-تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 اٹک اور این اے 160 منچن آباد سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے بھی ملک کے مختلف علاقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے بھی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 اٹک اور این اے 160 منچن آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو منظور کرلیے گئے۔

اس موقع پر حافظ سعد رضوی کا کہنا تھاکہ سیاستدان موجودہ ملکی صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 8 =