جنوری 15, 2025

ریویو ایکٹ کالعدم قرار دینے سے نواز شریف کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مسلم لیگ ن

سیاسیات- مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے نواز شریف کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین میں طریقہ کار وضع ہے کہ اداروں نے کیسے چلنا ہے، عدالت کا کام کیسز کا فیصلہ کرنا ہے اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے، پارلیمان کے اختیار میں عدالت کی بار بار مداخلت اچھی روایت نہیں، اس مداخلت سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہوں گے۔

انہوں نے کہا تاثر جا تا ہے کہ پارلیمان کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھایا گیا، یہ قانون بارکونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کا پرانا مطالبہ تھا، سمجھ سے بالا ترہے جس ڈاکٹر سے شفا نہیں مل رہی کہا جارہا ہے دوسرا آپریشن بھی اسی سے کرایا جائے، آئین کہتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کا وکیل رکھ سکتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس میں اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا  کیونکہ پارلیمان 184/3کے تحت سزا پر نااہلی 5 سال کرنے کا قانون منظور کرچکی، الیکش ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی، سیاست میں حصہ لینا بنیادی حق ہے، قانون سازی کے بعد سب اب 5 سال بعد سیاست کے لیے اہل ہوچکے ہیں،قتل یا ریپ کیسز میں سزا ہوتی ہے تو سزا کے 5 سال بعد سے آگے نااہلی نہیں جاتی۔

اعظم نذیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دی جاسکتی ہے، فیصلے کے خلاف ریویو کے لیے 20 دن کی معیاد ہے، یہ فیصلے بعد میں ہوں گے، سپریم کورٹ کےاس فیصلے سے پارلیمان کی خود مختاری پر آنچ آئی، اس وقت یہ فیصلہ دے کرپارلیمان کی غیرموجوگی کا فائدہ اٹھایاگیا ،یہ یقینی بنایا گیا کہ پارلیمان اس فیصلے کا تدارک نہ کرسکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + three =