دسمبر 21, 2024

روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری

سیاسیات- ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے روس سے 1 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے روس سے 1 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ سی پیک’پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ’کو’پاکستان انرجی ریوالونگ اکاونٹ’ میں بدلنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی نے 30 نومبر کو کھولے گئے گندم کے ٹینڈر کے ایوارڈ پر سمری پیش کی۔ ای سی سی نے میسرز سیریل کراپ ٹریڈنگ کی سب سے کم بولی کی منظوری بھی دی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × three =