سیاسیات-داعش نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکوں کی ’ذمہ داری‘ قبول کر لی
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین میں آج ایک الیکشن امیدوار کے دفتر کے باہر بم دھماکے کی ذمہ دار ہے۔
گروپ نے ٹیلی گرام ایپ پر لکھا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے پشین میں ایک انتخابی جلسے کے دوران دھماکہ خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل کو دھماکے سے اڑا دیا۔
روئٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ گروپ نے بلوچستان میں ہوئے دوسرے بم دھماکے کی بھی ذمہ داری قبول کی ہے، جو قلعہ سیف اللہ میں ہوا۔