جنوری 15, 2025

جون تک پندرہ سے بیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ آئی ایم ایف کی شرط

سیاسیات- وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط جون تک پندرہ سے بیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس اینڈ آئی ٹی انفرااسٹرکچر ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کیلیے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی سربراہی میں آٹھ رکنی اعلی سطحی  تکنیکی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ڈیٹا انٹیگریشن کے حوالے سے ایک ماہ میں سفارشات و تجاویز تیار کرے گی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ایف بی آر کے منصوبے پر عملدرآمد کے بارے میں سفارشات و تجاویز تیار کرے گی۔

اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمیٹی کے قیام اور ٹی او آر کے بارے میں سرکلر جاری کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین نادرا کی سربراہی میں قائم  آٓٹھ رکنی کمیٹی کے ممبران میں لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ خان وزیر، ممبر آئی ٹی ڈاکٹر ناصر خان، ممبر ڈیجیٹل اقدامات ایف بی آر کرامت اللہ خان، چیف پراجیکٹس آفیسر نادراگوہر احمد خان، نادرا این ڈی ڈبلیو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مشابر حسین، ایف بی آر کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی ذین العابدین ساہی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ملک شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + seven =