دسمبر 26, 2024

جامعہ کراچی ایرانی خاتون اول کی تصنیف کی تقریب رونمائی کی میزبانی کریگی

سیاسیات- جامعہ کراچی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر منگل 23 اپریل کو ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ کی خصوصی تحریر کردہ کتاب ’’نسوانی زندگی کا مزہ‘‘ کی تقریب رونمائی کی میزبانی کرے گی اس موقع پر سیمنار بھی ہوگا جس سے ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کریں گے ۔ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ کی کتاب کا خصوصی طور پر اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اسے جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز شائع کرے گی ۔ جامعہ کراچی کے مطابق ایرانی خاتون اول کی کتاب کا مواد شعبہ اسلامک لرننگ میں پڑھائے جانے والے “اسلام اور عورت” کے کورس کے لیے مددگار ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 4 =