دسمبر 25, 2024

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید

سیاسیات-بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے  ستوال سیکٹر  پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 22 سال کا شہری عبید قیوم اور  55 سال کا محمد قاسم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان ایل او سی پرشہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 4 =