دسمبر 29, 2024

بلوچستان میں خواتین کی شرح خواندگی سب سے کم

سیاسیات- ملک میں 10 سال اور زائد عمر افراد کی شرح خواندگی کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔

وزارت تعلیم نے خواندگی سے متعلق معاشی سروے 2022/23 کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 62.8 فیصد ہے، صوبوں میں سب سے کم شرح خواندگی بلوچستان میں 54.5 فیصد ہے جبکہ پنجاب میں شرح خواندگی66.3، سندھ میں 61.8 فیصد اور خیبرپختونخوا میں شرح خواندگی 55.1 فیصد ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں خواتین کی شرح خواندگی 51.9 اور مردوں کی 73.4 فیصد ہے، خواتین میں سب سے کم شرح خواندگی بلوچستان میں 36.8 اور مردوں میں 69.5 فیصد ہے۔

خیبرپختونخوا میں خواتین کی شرح خواندگی 37.4 ، مردوں کی 72.8 فیصد، سندھ میں خواتین کی شرح خواندگی 49.7 ، مردوں کی 72.9 فیصد اور پنجاب میں خواتین کی شرح خواندگی 58.4 فیصد اور مردوں کی 74.2 فیصد ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − ten =