جنوری 13, 2025

بلاول کو راضی کرنے کیلئے آصف زرداری نے اپنی بیٹی سے مدد مانگ لی

سیاسیات-سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو راضی کرنے کیلئے دبئی میں مقیم اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری سے مدد مانگ لی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیاست اور پارٹی میں مکمل خود مختاری کا تقاضہ کردیا ۔

سابق صدر آصف زرداری کا بلاول سے متعلق بیان کے بعد نئے تنازع نے جنم لے لیا اور بلاول بھٹو کو ناتجربہ قرار دینے سے مخالفین کو نیا بیانیہ مل گیا۔

آصف زرداری نے انٹرویو میں ملکی سیاسی صورتحال پر تو کھل کر گفتگو کی لیکن اپنے بیٹے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوپر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔

آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلاول ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئے، انکی ٹریننگ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =