سیاسیات- راہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔
شازیہ مری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، آئندہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے، مہذب انداز میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ہمیں وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔
شازیہ مری نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس کیس کو وہ خود دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نےاونٹنی کاعلاج کرایا، اونٹنی کے مالک کا دوسری پارٹی سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، مالک نے واقعے کے بعد پولیس کو رپورٹ نہیں کرائی، اس واقعے کے بعد 6 افراد کو گرفتارکیا۔
انہوں نے کہا کہ اونٹنی کوعلاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا، اونٹنی کے علاج میں کم از کم دو ماہ لگیں گے۔