سیاسیات-پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر عمومی بحث میں حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے اس سے قبل (ن) لیگ کے ساتھ بجٹ تجاویز کےلیے ہونے والے دہرے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ آصف علی زرداری نے تو قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت ہی نہیں کی۔
قومی اسمبلی میں انتخابی ایکٹ میں ترامیم اسی ہفتے منظوری کےلیے ایوان صدر میں بھیجی جائیں گی۔
صدر علوی کی غیر حاضری کی صورت میں عبوری صدرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس کی منظوری دیں گے، بجٹ کی منظوری ہفتے کو دی جائے گی کیونکہ چند ایک قانون ساز حج ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ فوراً حج ادائیگی کےلیے روانہ ہو جائیں گے۔
سینیٹ نے بجٹ پر بحث مکمل کر لی ہے اور اس سے قبل قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں اپنی تجاویز/ ترامیم بھیج دی ہیں۔
قومی اسمبلی مالیاتی دستاویز کے لیے حتمی ووٹنگ سے قبل سینیٹ کی تجاویز پر غور کرے گی۔