جنوری 12, 2025

ایم کیو ایم میں ایک بار پھر شدید اختلافات،اہم رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

سیاسیات-ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات کے بعد بعض اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی بھی دھمکی دے دی ہے جب کہ ہفتے کو ڈاکٹر فاروق ستار کی ہونے والی پریس کانفرنس بھی اچانک ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایک اہم ترین رہنما جو کراچی میں اہم عہدے بھی رہ چکے ہیں، ان کے کچھ اہم معاملات پر شدید تحفظات ہیں، ان کی پیپلز پارٹی کی ایک اہم ترین خاتون رہنما کے ساتھ ملاقات کی خبر بھی گرم ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ پی پی میں شمولیت کی بھی دھمکی دی ہے۔

ہفتے کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے اختلافات پر سخت گرما گرمی کے بھی اشارے مل رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − three =