سیاسیات- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے جلسے کے دوران ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی تربیتی نشست کے دوران بم دھماکہ ہونے سے اب تک 46 کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان پاکستانی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے بھی سربراہ ہیں۔