دسمبر 25, 2024

ایرانی بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے سے پاکستان کو خطرہ ہے، خواجہ آصف

سیاسیات- نجی ٹی وی کے پروگرام میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین توڑنے پرچاروں فوجی آمروں کا احتساب ہونا چاہئے،ایران کے اپنی بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے سے پاکستان کو خطرہ ہے.

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کے اپنی بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے سے پاکستان کو خطرہ ہے، پاکستان کو گوادر سے جو فائدے ہوسکتے ہیں اس کی وجہ سے ضرور کمپرومائز ہوں گے، کراچی پورٹ میں چار ہزار ارب روپے سالانہ کی کرپشن ہے، کراچی کا یہ مافیا بھی گوادر پورٹ کو چلنے نہیں دے رہا، گوادر پورٹ کامیاب ہوجائے تو بلوچستان کی علیحدگی پسند تحریکوں کے لوگوں کو بھی روزگار ملے گا، امریکہ ایران بھارت بندرگاہ معاہد ے پر خاموش رہتا اور پاک ایران گیس پائپ لائن پر پابندیاں لگاتا ہے تو یہ دوستوں والی بات نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پچھلے تین سال سے مسئلہ چل رہا ہے، انڈیا نے آزاد کشمیر میں اپنے لوگ پلانٹ کیے ہوئے ہیں، انڈیا چاہتا ہے آزاد کشمیر متنازع ہوجائے، آزاد کشمیر میں مطالبات مان لیے تھے اس کے بعد کیا ہوا، آزاد کشمیر میں چار پانچ پاور اسٹیشنز کی حفاظت کیلئے ایف سی اور پیراملٹری فورسز ہیں،وہاں سے حالات کنٹرول کرنے کیلئے انہیں بلایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − 2 =