اکتوبر 6, 2024

اپنے دور حکومت میں مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عدالتی اصلاحات نہ لا سکے۔ شاہ محمود قریشی

سیاسیات- پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اپنے دور میں مانگ تانگ کر حکومت کررہے تھے اس لیے مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عدالتی نظام میں اصلاحات نہیں لاسکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی کا اولین مقصد آئین کی بالا دستی ہے، 297 ریٹائرڈ ججز نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، اپنے دور میں بھرپور کوشش کی مگربھرپور مینڈیٹ نہیں تھا ، مانگ تانگ کر حکومت کر رہے تھے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ رانا تنویر نے ایوان میں بے ہودہ گفتگو کی، یہ لوگ ماحول خراب کررہے ہیں۔

اس دوران صحافی نے پوچھا کیا وکلا تحریک شروع کرنے لگے ہیں ؟ اس پر شاہ محمود نےکہا کہ آپ سے ہدایت لےکر تحریک شروع کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ رمضان المبارک میں ایک اجتماع کریں گے، پُرامید ہیں کہ آنے والے دور میں بھرپور مینڈیٹ ملے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 4 =