مارچ 9, 2025

او آئی سی اجلاس سے ثابت ہو گیا کہ یہ سقوط غزہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق خان

سیاسیات- اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ اس سے عملاً ثابت ہوگیا یہ سقوط غزہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ او آئی سی اجلاس اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کے اعلان کے بغیر ختم ہوگیا۔ تجارتی، سفارتی، معاشی بائیکاٹ تک کا فیصلہ نہ کرسکے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں ایران، ترکیہ اور الجزائر کی تجاویز آئیں۔ پوری صورتحال میں واحد مسلم ایٹمی ملک پاکستان غائب ہے، اجلاس میں پاکستان کی کسی تجویز کا ذکر نہیں، پاکستان خاموش ہے۔ مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم نے کسی فلسطین ریلی سے خطاب کیا نہ کوئی پریس کانفرنس کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − three =