سیاسیات- حکومت اور تحریک انصاف میں الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج ہوگا۔
حکومت اور تحریک انصاف کی باہمی رضا مندی سے آج بیٹھک کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہےکہ مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے جب کہ بات چیت سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوگی۔
مذاکرات کا وقت مذاکراتی کمیٹی کےاراکین کی مصروفیات کے باعث تبدیل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 14 مئی تک اسمبلیاں توڑنےا ور ستمبر سے پہلے الیکشن اصرار کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حکومتی وزرا نے صاف انکار کیا ہے۔
ایک طرف سیاسی پارٹیوں کے اندر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف باہر مخالف بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔