سیاسیات- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر افغانوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی کے دوران غیرقانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپا مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے متعدد شناختی اور سفری دستاویزات برآمد کیے گئے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاری میں غیرقانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپے کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس اورشناختی کارڈ برآمد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق دوران تلاشی ٹریول ایجنسی کے دفتر سے لیپ ٹاپ اور دیگرسفری دستاویزات بھی برآمد کیے گئے۔