سیاسیات- تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ خبریں ہیں اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے فیصلوں نے ان کی قومی سیاست میں موجودگی مشکل بنادی ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ خبریں ہیں اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ ایک جماعت جہانگیر ترین کی ہوگی جب کہ دوسری مائنس عمران خان پی ٹی آئی ہوگی،کون الیکشن لڑسکتا ہے کون نہیں لڑسکتا یہ اسٹیبلشمنٹ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے موجودہ وقت اور مستقبل قریب بہت مشکل لگ رہا ہے، اس کے باوجود یہ نہیں کہا جاسکتا کہ تحریک انصاف یا عمران خان ختم ہوجائیں گے، انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے ان کا ملازم آیا یہ کبھی سوچا نہیں جاسکتا تھا۔