دسمبر 29, 2024

اسرائیل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل کرنے کی پالیسیاں باعث تشویش

سیاسیات-پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر اسرائیل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل کرنے کی پالیسیاں باعث تشویش ہیں، عالمی سطح پر سفارتی لابنگ کے لئے پارلیمنٹرین کے وفود بیرون ممالک بھیجے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کی سرزمین پر جا کر چشم کُشا حقائق سے پردہ چاک کر کے کشمیری قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید نے دنیا بھر کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو نیو کلیئر فلیش پوائنٹ بنایا۔شوکت جاوید میر نے کہا کہ آٹے پر سبسڈی دے کر متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن میں نیب کی طرف سے ہونے والی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ، لوٹ مار، سرکاری املاک کی تباہی سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − 3 =