مئی 3, 2025

اسحق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ، جلیل عباس مشیر ہونگے

سیاسیات- سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ اور سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی خارجہ امور کے مشیر ہوں گے جبکہ طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیرِ اعظم سے آج سابق نگران وزیرِ خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کنا ہے کہ ملاقات میں سابق نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − fifteen =