دسمبر 29, 2024

اربوں روپے کی کرپشن پر معافیاں دی جا رہی ہیں. عمران خان

سیاسیات- چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس قوم نے این آر او 1 کی بھاری قیمت چکائی ہے، ان دو مجرم خاندانوں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں ہمارا قرض چار گناہ بڑھا دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  این آر او 2 تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے۔

انہوں نے مزید لکھا 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے جو قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + thirteen =