دسمبر 22, 2024

آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ

سیاسیات- محکمہ خارجہ پاکستان نے امریکہ میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور ان پر فرد جرم عائد ہونے کے معاملے پر اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

امریکہ میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنے بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے معاملے پر مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

ممتاز زہرا نے بتایا کہ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + fifteen =