دسمبر 21, 2024

آر پی او چھٹی پر بیرون ملک روانہ

سیاسیات-ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں، آرپی او راولپنڈی خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔

ترجمان خرم علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آرپی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں، 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔

آر پی او راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =