دسمبر 29, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی چیف آف اسٹاف سے ملاقات

سیاسیات-آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی افواج کےچیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ریاض میں ملاقات ہوئی۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاک سعودی آرمی چیفس نے دفاعی،عسکری شعبوں میں پاک سعودیہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہدا لمطیر سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − one =