دسمبر 22, 2024

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے اسحق ڈار واشنگٹن جائیں گے

سیاسیات- وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ اختیاراتی وفد 10 سے 16 اپریل 2023 تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نام سے مشہور بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز (بی ڈبلیو آئیز) کے آئندہ سالانہ موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرنے والا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ اختیاراتی وفد 10 سے 16 اپریل 2023 تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نام سے مشہور بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز (بی ڈبلیو آئیز) کے آئندہ سالانہ موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرنے والا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان پر مشتمل سرکاری وفود کے ساتھ اقتصادی افق پر ڈیفالٹ خطرات سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سامنے جاری پروگراموں کی بحالی کے لیے ڈالر کی آمد کے لیے نئی تجاویز پیش کر سکتے ہیں.

توقع ہے کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے تعطل کا شکار فنڈ پروگرام کی بحالی کے لیے آئندہ بات چیت میں درخواست کرے گا۔

دونوں فریق زیر التواء 9ویں جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنے کی صورت میں 6.5 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت بقیہ 10ویں اور 11ویں جائزے کو یکجا کرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ای ایف ایف کے تحت آئی ایم ایف پروگرام کی میعاد 30 جون 2023 کو ختم ہو رہی ہے اور طے شدہ رہنما خطوط کے تحت پروگرام کو طے شدہ آخری تاریخ سے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ای ایف ایف پروگرام کی تکمیل کے لیے کس طرح آگے بڑھیں گے جب کہ دسویں جائزہ میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × five =