دسمبر 13, 2024

یمنی فوج کا بحیرہ احمر اور بحیرہ ہند میں دو کشتیوں پر حملہ

سیاسیات- یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ ہند میں دو کشتیوں پر کروز میزائل اور خودکش کشتی سے حملہ کیا گیا ہے۔

یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ ہند میں صہیونی بندرگاہ کی طرف جانے والی دو کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے صہیونی بندرگاہ کی طرف جانے والی کشتی ٹرانس ورلڈ نیوی گیٹر پر خودکش کشتی کے ذریعے حملہ کیا جو کہ کامیابی کے ساتھ کشتی کے ٹکرا گئی۔

دوسرا حملہ بحیرہ ہند میں اسٹولٹ سکویا نامی کشتی پر کیا گیا جس میں یمنی فوج نے کروز میزائل سے کشتی کو نشانہ بنایا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ دونوں کشتیاں یمنی فوج کی وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی بندرگاہوں کی جانب حرکت کررہی تھیں۔

یمنی فوج نے متعدد مرتبہ انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حملے رکنے تک بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =