سیاسیات-مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے بچوں نے پاکستانی قوم کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام میں غزہ کے بچوں نے غزہ کی درد ناک صورتحال بھی بتائی۔ بچوں کا کہنا تھاکہ غزہ کے لوگوں کے پاس نہ کھانے کیلئے روٹی ہے اور نہ ہی صاف پانی، غزہ کی سڑکوں پر لاشیں سڑ رہی ہیں۔
بچوں نے کہا کہ غزہ میں ہر طرف خوف اور دہشت ہے۔ معصوم بچوں نے سوال کیا کہ کیا غزہ کے بچوں کے دوسرے بچوں کی طرح کوئی حقوق نہیں؟
دوسری جانب اسرائیل نے امداد کے منتظر فلسطینیوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور گزشتہ روز بھی غزہ سٹی کے جنوب میں امدادی ٹرکوں کے منتظر فلسطینی شہریوں پر صہیونی فوج نے حملہ کیا تھا۔
اس حملے میں 9 فلسطینی شہری شہیدہوگئے تھے جبکہ یہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ چند دن کے دوران امداد کے منتظر افراد پر اس طرح کا چوتھا حملہ ہے۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 31 ہزار 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 72 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔