دسمبر 29, 2024

نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ملاقات

سیاسیات-عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی سے علامہ محسن علی نجفی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعیان پاکستان کے نام مرجع جہاں تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی دام ظلہ نے خصوصی سلام و دعا پہنچانے کی تاکید کی۔
مرجع اعلی اور آیت اللہ سید علی سیستانی کے وکیل علامہ محسن نجفی نے ایک دوسرے کی احوال پرسی کے بعد مملکت خدا داد پاکستان کی مجموعی صورت حال اور شیعیان پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی۔ مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی نے حسب معمول شیعیان پاکستان کی نسبت اپنی محبت اور دلی وابستگی کا اظہار فرمایا اور تما عالم اسلام کے لئے بالعموم اور پاکستان اور پاکستان میں مومنین کے لئے بالخصوص دعائیں دیں۔ آیت اللہ سید علی سیستانی نے علامہ محسن علی نجفی سے اپنا سلام پاکستان کے مومنین تک پہنچانے کا تقاضا بھی فرمایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 5 =