دسمبر 21, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 5 نوجوان شہید

سیاسیات- مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں جعلی مقابلے میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس  بند کردی جبکہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا۔

دوسری جانب اننت ناگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ میں 4 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ علاقے کے محاصرے اور بھارتی فوج کی بدسلوکی کے خلاف احتجاج کے لیے گھروں سےنکلنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + ten =