جنوری 15, 2025

متنازعہ توہین صحابہ بل واپس نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ انجمن امامیہ بلتستان

سیاسیات- انجمن امامیہ بلتستان کا ایک اہم اجلاس صدر انجمن آغا باقر الحسینی کی صدارت میں امامیہ ہال سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سینٹ سے توہین ناموس صحابہ واہلبیت بل کی منظوری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جلد بازی میں منظور کئے گئے اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے کروڑوں شیعیان حید کرار و محبان اہلبیت کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ بل نہ صرف ملک کی شیعہ آبادی بلکہ کثیر تعداد میں اہل سنت کی آبادی کے عقیدے اور فکر کے خلاف ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس متنازعہ بل کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے تاکہ وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام پر کوئی آنچ نہ آئے۔ اس بل کو مسترد نہ کرنےکی صورت میں ہم ملکی سطح پر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 9 =