جنوری 15, 2025

لبنان: اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 2 مجاہدین شہید

سیاسیات- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی اور جنوبی لبنان کے علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 2 مجاہدین شہید ہوگئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں سرگرم گروپ حزب اللہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کو (12 مارچ) رات گئے 8 فضائی حملے کیے، جن میں جنوبی لبنان کے گاؤں ایتا الشعب اور مشرقی لبنان کے شہر بعلبیک کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 100 سے زیادہ راکٹ داغے تھے، گروپ نے بیان میں مزید کہا کہ ’یہ ہمارے لوگوں، دیہاتوں اور شہروں پر اسرائیلی حملوں کا جواب تھا۔‘

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقے میں تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × two =