دسمبر 31, 2024

لبنان،مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں حماس کمانڈر اہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید

سیاسیات- لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں حماس کے کمانڈر اہلخانہ سمیت شہید ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی لبنان کے مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے حملے  میں کمانڈر عطا اللہ علی، ان کی اہلیہ اور 2 بیٹیاں شہید ہوگئے۔ حملے کے وقت کمانڈر عطا اللہ بداوی مہاجر کیمپ میں واقع اپنے گھر میں موجود تھے۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے بداوی کیمپ کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے درجنوں کیمپس موجود ہیں جہاں فلسیطنی برسوں سے مقیم ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 10 =