جنوری 14, 2025

قران کریم کا ترجمہ نئے انداز میں مکمل

سیاسیات- اردو ترجمے کے ساتھ مکمل قران پاک کا جامعہ کوثر اسلام آباد میں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ حاجی شبیر احمد شگری کا کہنا ہے کہ الحمداللہ مکمل قرآن پاک کی ایک نئے انداز میں آڈیو وڈیو کی شکل میں ایڈٹنگ مکمل ھوئی۔ اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا۔ کلام پاک کی یہ ویڈیوز تیس سپاروں کی ترتیب میں 30 ویڈیوز کی صورت میں تیار کی گئی ہیں۔ اس پراجیکٹ کا اردو ترجمہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسنں علی نجفی مرحوم کا ھے۔ خوبصورت قرائت ایرانی قاری استادپرہیزگار کی آواز میں ہے اور اردو ترجمہ حاجی شبیر احمد شگری کی آواز میں ھے۔شبیر احمد شگری کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے تمام مراحل انتخاب، ایڈیٹنگ، گرافکس، آڈیو ترجمہ، عربی ٹیکسٹ ویڈیو تمام مراحل انجام دینے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس پراجیکٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ پورا قرآن ایچ ڈی ویڈیوز میں تیار کیا گیا ھے۔ آیات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اردو ترجمے کا ٹیکسٹ بھی دیدہ زہب انداز میں موجود ہے۔ سجدے والے سپارے کے آغاز اور سجدے کی آیت سے پہلے سجدے سے مطلع کیا گیا ھے۔ یہ خصوصیت دیگر ترجمے والے قرآنی ویڈیوز سے اسے ممتاز بناتی ہے۔ یہ پراجیکٹ ایک سال کی مدت میں مکمل کیاگیا۔

یکم رمضان المبارک جامعہ کوثر یونیورسٹی اسلام آباد میں حجت الاسلام والمسلمین محسن علی نجفی کے مرقد انور پر ان کے فرزند ارجمند حجت الاسلام اسحاق نجفی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین مولانا اسحاق نجفی نے شبیر احمد شگری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک عظیم کا انجام دیا۔ علامہ محسن علی نجفی صاحب نے ترجمے کا کام انجام دیا اور آپ نے اسے آگے بڑھایا۔اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائے۔ مولانا اسحاق علی نجفی نے شبیر احمد شگری کو آیت اللہ محسن علی نجفی کی خدمات کے بارے میں 2 کتب اور مرحوم کےترجمہ و تفسیروالے قرآن پاک بھی عطا کیا۔

اس موقع پر پہلی رمضان المبارک کو پہلا سپارہ آنلائن کیا گیا جو اب سب کی دسترس میں ہے۔ شبیر احمد شگری کا کہنا ہےکہ میں اس پراجیکٹ کی تکمیل پر رب کریم رحمن رحیم کے حضور شکر ادا کرتا ہوں کہ امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کی مدد سے یہ کام تکمیل پایا اور اس کا افتتاح دنیا کی بہترین جامعہ کوثر یونیورسٹی میں عمل میں آیا۔ میں اس پراجیکٹ میں میری مدد اور حوصلہ افزائی کرنے والے تمام خواتین حضرات کا بھی شکرگزار ہوں۔ اللہ پاک سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔ رمضان المبارک میں نورپروڈکشنز پر روزانہ ایک سپارہ شئیر کیا جائے گا ۔ ان شااللہ تعالی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 16 =