سیاسیات- فلسطینی شہر جنین اور طولکرم میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔گذشتہ رات قابض صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر جنین، طولکرم اور نابلس شہروں پر چڑھائی کر دی۔
حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کے تسلسل کے ساتھ ساتھ صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر بھی اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان آئے روز جھڑپیں جاری ہیں۔
حماس: امریکہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرکے اس بات پر زور دیا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی جانب سے صیہونی فوج کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل اور نسل کشی کو جواز فراہم کرنے کی کوششیں ان جرائم میں امریکی حکومت کی شرکت کو ظاہر کرتی ہیں۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف جو بائیڈن حکومت کی مکمل حمایت کے ساتھ غزہ پر 96 دن کی جنگ اور وحشیانہ حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ کے گمراہ کن بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔