اپریل 5, 2025

غزہ کی تعمیر نو، عرب رہنماؤں نے مصر کے منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

سیاسیات۔ عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے مصر کے متبادل منصوبے کی حمایت کی ہے۔

منگل کو قاہرہ میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، شام اور دیگر عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد امریکی منصوبے کے خلاف مشترکہ عرب مؤقف اپنانا تھا، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر بات چیت کی گئی۔

مصر نے 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے کا اعلان کیا جس میں غزہ میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ائیرپورٹ کی تعمیر شامل ہے، اور فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ مصر کا منصوبہ اب ایک مشترکہ عرب منصوبہ بن چکا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کی اجازت دی جائے گی، اور ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو غزہ کی انتظامیہ اور انسانی امداد کی نگرانی کرے گی۔

فلسطین کے صدر صدر محمود عباس نے غزہ کی انتظامیہ مکمل طور پر فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + 2 =