دسمبر 26, 2024

علامہ شیخ محسن علی نجفی کا انتقال علمی دنیا کا بڑا نقصان ہے جسکی تلافی ممکن نہیں، ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی

سیاسیات- المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور امام علی انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل حجة الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی نے بزرگ پاکستانی عالم دین، محسن ملت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بالعموم ملت تشیع جھان اور بالخصوص ملت تشیع پاکستان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

آج پھر ایک مبلغ اسلام و محافظ اسلام امّت اسلامیہ کو اپنے بے بہا بیانات اور خیالات سے محروم کر گیا دنیائے علم و ادب،تفسیر و تفکیر کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا۔

ہمارے درمیان سے محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ مرحوم کا دار بقا کی طرف کوچ کر جانا ایک ناقابل برداشت غم ہے کہ جس میں پورا مکتب جعفریہ سوگوار ہے.

ہم مرحوم کے اھل خانہ، علماء و طلاب کرام، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی، مراجع عظام خصوصا حضرت ولی عصر عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور انکی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں ۔

سید محمد علی عون نقوی

26 جمادی الثانی 1445ه ق

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + 15 =