دسمبر 29, 2024

شہید حسن نصراللہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟

سیاسیات- حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین کے وقت اور جگہ کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگردش ہیں۔

ذرائع کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگردش ہیں۔

بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ شہید حسن نصراللہ کو بیروت میں تشییع کے بعد کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تدفین ہوگی۔ حزب اللہ کے رہنماوں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

شرق الاوسط کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو تدفین کے لئے عراق نہیں لے جایا جائے گا۔ ان کی تشییع اور تدفین لبنان میں ہوگی البتہ اس کی تاریخ ابھی تک معین نہیں کی گئی ہے۔

چونکہ شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں اعلی شخصیات کی شرکت متوقع ہے لہذا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حالات نارمل ہونے تک تاخیر ہوگی۔

دوسری طرف سومریہ نیوز نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے شہید سربراہ کی تشییع پیر کے دن ہوگی۔

ان تمام متضاد خبروں کے باوجود یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی لبنان سے باہر نہیں لے جایا جائے گا اگرچہ ان کی تشییع کے وقت اور جائے تدفین کے بارے میں کوئی موثق خبر نہیں ملی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 2 =