سیاسیات۔ بشار الاسد کے قریبی رشتہ دار نے شام کے ساحلی علاقوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے دس لاکھ مقامی افراد پر مشتمل فورس تشکیل دی ہے۔
الجولانی کے کارندوں کے مظالم کی وجہ سے شام کے ساحلی علاقوں میں عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں۔ تکفیریوں کے مظالم کے خلاف مقامی سطح پر اقدامات شروع ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق صدر بشار الاسد ماموں زاد بھائی رامی مخلوف نے دس لاکھ افراد پر مشتمل خصوصی فورس تشکیل دی ہے۔
رامی مخلوف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اس نئی مسلح فورس کے قیام کی خبر دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد انتقام نہیں بلکہ شام کے ساحلی شہروں کے مکینوں کا تحفظ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں سابق جنرل سہیل الحسن کے تعاون سے کئی خصوصی جنگجو دستے تیار کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 15 خصوصی یونٹ ترتیب دیے ہیں، جن میں 150,000 اہلکار شامل ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں ریزرو فورس بھی موجود ہے۔ مزید برآں، ہم نے عوامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں، جن کی تعداد ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔