دسمبر 25, 2024

رفح سے ساڑھے چار لاکھ فلسطینیوں کا جبری انخلا، اسرائیلی کاروائیوں میں اضافہ

سیاسیات- اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے منگل کو کہا کہ اس کا اندازہ ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل فورسز کی کارروائیوں کے دوران وہاں سے تقریباً ساڑھے چار لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی رفح میں پناہ لئے ہوئے تھی ۔ بہت سے فلسطینی غزہ کے دوسرے حصوں میں اسرائیلی جارحیت سے فرار ہونے کے بعد وہاں پہنچے تھے۔

مشرق قریب میں اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزنیوں سے متعلق ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ،یو این آر ڈبلیو اے ،( UNRWA) نے کہا ہے کہ “لوگوں کو مسلسل تھکن، بھوک اور خوف کا سامنا ہے۔ کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ فوری جنگ بندی ہی واحد امید ہے۔”

اقوام متحدہ نے رفح میں انسانی ہمدردی کے کسی سانحے سے خبردار کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ رفح میں بڑے پیمانے پر کسی حملے سے گریز کرے۔ لیکن اسرائیلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رفح حماس کا آخری گڑھ ہے اور غزہ میں حماس کو ایک خطرے کے طور پر ختم کرنے کے مقصد کے حصول کے لیے ایک جارحانہ کارروائی ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − eleven =