دسمبر 27, 2024

حزب اللہ کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے جاری، 30 صیہونی زخمی

سیاسیات۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون سے حملوں میں 30 صیہونی زخمی ہوگئے۔

لبنان سے داغے گئے حزب اللہ کے راکٹوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں حشارون اور تیرا میں عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں مجموعی طور پر 30 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل پر 130 سے ​​زیادہ راکٹوں اور 10 ڈرونز سے حملہ کیا گیا جس میں سے چھ ڈرون لبنان اور تین عراق سے بھیجے گئے تھے جبکہ ایک ڈرون کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا، اسرائیلی فوج سات ڈرونز کو روکنے میں کامیاب رہی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب سے 25 کلو میٹر دور وسطی اسرائیل کے شہر تیرا پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے، راکٹ لگنے سے ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ ہوگئی، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ راکٹ روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا حزب اللہ نے ڈرون اور میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ ان حملوں میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی ایئر بیس جبکہ اسرائیلی شہر حیفا میں زیولون ملٹری انڈسٹریز کے اڈے کو نشانہ بنایا، اسی طرح حیفہ کے شمال میں کریوٹ کے علاقے کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 20 =