اکتوبر 5, 2024

حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی وار، تل ابیب اور حیفہ پر میزائلوں کی بارش

سیاسیات- لبنان پر حملے کے جواب میں حزب اللہ نے تل ابیب اور حیفہ پر میزائل برسائے ہیں۔

صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر جارحیت کے بعد حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق لبنان سے درمیانے درجے تک مار کرنے والے کئی میزائل صہیونی علاقوں پر فائر کئے گئے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حیفہ اور کریات شمونہ میں حزب اللہ کے کئی میزائل گرے ہیں۔

اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی ہے کہ حیفہ اور اس کے گردو نواح میں کم از کم دس میزائل گرے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اخبار کے مطابق خطرے کے سائرن بجانے کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + ten =