دسمبر 30, 2024

حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا

سیاسیات-لبنان کے میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقاومتی فورسز نے ایک صیہونی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ المنار نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون کو حزب الله نے سرنگون کر دیا ہے۔ ابھی تک تباہ ہونے والے ڈرون کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق، یہ صیہونی ڈرون جنوبی لبنان میں “زبقین” کے نزدیک “وادی العزیه” سے مشرقی شہر “صور” میں داخل ہوا۔ العہد ویب نیوز نے اس واقعے کو مقاومت کی تیاری، خودمختاری اور ہوشیاری سے تعبیر کیا ہے۔ گزشتہ ماہ صیہونی چینلز نے ایک رپورٹ کے ذریعے تل ابیب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کے لئے چیلنجز میں اضافہ ہو چکا ہے اور ممکن ہے کہ صیہونی فوج کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی پڑے۔

قبل ازیں حالیہ ایام میں حزب الله نے صیہونی رژیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان آئندہ اسرائیل کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہے گا۔ گزشتہ سال لبنان اور اسرائیل کے درمیان “کاریش گیس فیلڈ” کے تنازعے کے دوران حزب الله نے اپنے تین ڈرون متنازعہ علاقے کی نگرانی کے لئے بھیجے، حیرت کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی اسرائیلی ڈیفنس سسٹم ان ڈرونز کی آمد سے مطلع نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں گرانے میں کامیاب ہوا۔ حالانکہ صیہونی اس گیس فیلڈ میں کھدائی کے لئے مصروف عمل تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 3 =