جنوری 15, 2025

تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کریں۔ سعودی ولی عہد

سیاسیات- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس اجلاس سے ورچوئل خطاب میں تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ سعودی ولی عہد نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جبری بے گھری کو سختی سے مسترد کردیا۔ ولی عہد نے غزہ میں شہریوں کی مدد اور حفاظت کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کیا، سعودی عرب کی جانب انسانی امداد کے لیے عوامی عطیہ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت اب تک نصف بلین ریال جمع ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 8 =