دسمبر 31, 2024

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، پانچ کشمیری شہید

سیاسیات- مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے 5 کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا۔ کپواڑہ اور قریبی علاقوں کے محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔ کشمیریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

کپواڑہ اور نواحی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاج ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × four =