دسمبر 26, 2024

امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر بمباری، روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

سیاسیات- امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر بمباری کے بعد روس نے نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور برطانوی بمباری سے یمن کا دارالحکومت صنعاء دھماکوں سے گونج اٹھا۔ یمنی حوثیوں نے جوابی کاروائی میں میزائل فائر کیے۔ حملوں کے بعد روس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

امریکہ اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں ایک  درجن سے زائد مقامات پر بمباری کی۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

برطانیہ اور امریکہ نے حملوں میں فلسطین کے حامی یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں نے بحری جہازوں پر حملے بند نہ کیے تو ان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × three =