جنوری 17, 2025

القسام کا شمالی بریگیڈ کے سربراہ سمیت 4 اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان

سیاسیات- حماس کے عسکری ونگ القسام نے شمالی بریگیڈ کے سربراہ سمیت 4 اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان کر دیا

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی افواج کے خلاف جنگ میں ملٹری کونسل کے رکن و شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور المعروف ابو انس سمیت 4 اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان کردیا۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل نے غزہ پر مسلسل 44 روز بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی افواج نے 27 اکتوبر سے غزہ میں زمینی آپریشن کیا جس میں ان کے 65 سے زائد فوجی مارے گئے جن کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی افواج کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ساتھ قابض فوج پر حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کرتے رہے۔

غزہ میں جنگ بندی کا آج تیسرا روز ہے اور آج القسام بریگیڈز نے اسرائیلی جارحیت خلاف مزاحمت کے دوران 4 اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈز کے مطابق ملٹری کونسل کے رکن و شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور المعروف ابو انس، بيت لاھیا بٹالین کے کمانڈر وائل رجب المعروف ابو صہیب، شمالی بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر رفعت سلمان المعروف ابو عبداللہ اور آرٹلری بریگیڈ کے کمانڈر ایمن صیام شہید ہوگئے۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں یہ کمانڈرز بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

حماس کے عسکری ونگ نے شہادتوں کی تاریخ اور مقامات کا اعلان نہیں کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں القسام بریگیڈز کے ملٹری کونسل کے رکن اور سینٹرل بریگیڈ کے کمانڈر ایمن نوفل بھی شہید ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − 2 =